اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مذاکرات ملک و عوام کیلئے کر رہے ہیں، بیرسٹر گوہر

مذاکرات ملک و عوام کیلئے کر رہے ہیں، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ مذاکرات ڈیل کےلیے نہیں بلکہ ملک و عوام کےلیے کر رہے ہیں، مذاکرات ہونے چاہئیں اور کامیاب ہونے چاہئیں۔

پارٹی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف ہماری چارج شیٹ کی فہرست بہت لمبی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں سے بلا لے لیا گیا، ہمارے لوگوں کو روکا گیا، ہمیں الیکشن سے روکا گیا اور فتح کو شکست میں بدلا گیا، کیسز کے فیصلے نہیں ہوئے، ہمارے لوگوں پر گولیاں چلائی گئیں، ہمارے 13 کارکن شہید ہوئے۔

انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے دو مطالبات پر مذاکرات کا کہا تھا۔ ایک مطالبہ اسیران کی رہائی اور دوسرا 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنانا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد تیسری میٹنگ ہوگی۔ اسپیکر نے اتفاق کیا کہ خان سے ملاقات کے بعد تیسری نشست ہوگی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف نے بڑے عرصے بعد ڈائیلاگ کا دروازہ کھولا۔ مذاکرات ڈیل کےلیے نہیں ملک اور عوام کےلیے کر رہے ہیں، مذاکرات ہونے چاہئیں اور کامیاب ہونے چاہئیں۔

انکا کہنا تھا کہ سول نافرمانی کی تحریک جاری ہے جسے اوورسیز کےلیے کہا گیا، اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلات محدود کرنے کی اپیل برقرار ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نکات تحریری شکل میں ہوں یا نہ ہوں لیکن مذاکرات ہونے چاہئیں۔ اس قسم کے معاملات کی وجہ سے مذاکرات میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481