اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خیبر پختونخواہ میں3 آپریشنز،19خوارج ہلاک،3جوان شہید

خیبر پختونخواہ میں3 آپریشنز ، 19خوارج ہلاک، 3جوان شہید

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 3 آپریشنز کئے جس میں مجموعی طور پر 19 خوارج ہلاک ہوئے،ڈہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے پاک فوج کے 3 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخواہ میں3مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکئے ، پشاور میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جہاں 8 خوارج ہلاک کردئے گئے
آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور آپریشن ضلع مہمند کے علاقے بازئی میں کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ خوارج ہلاک ہوئے جبکہ کرک میں بھی دہشت گردوں کے ساتھ سیکیورٹی فورسز کا فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3خوارج ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں مادر وطن کے3سپوت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے،شہداء میں لانس حوالدار عباس علی، نائیک محمد نذیر، نائیک محمد عثمان شامل ہیں۔

لانس حوالدار عباس علی کی عمر 38 برس تعلق ضلع غذر سے تھا،نائیک محمد نذیر کی عمر 37 برس تعلق سکردو سے تھا، نائیک محمد عثمان کی عمر 37 برس تعلق ضلع اٹک سے تھا،تینوں شہدا نے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جان کا عظیم نظرانہ پیش کر کے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ خوارج کےخاتمےکےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسزدہشتگردی کےخاتمےکے لیے پرعزم ہیں،جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کومزیدتقویت دیتی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481