اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کرم میں امن عمل ڈی ریل ہونے کا کوئی امکان نہیں، بیرسٹر سیف

کرم میں امن عمل ڈی ریل ہونے کا کوئی امکان نہیں، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ کرم میں امن عمل ڈی ریل ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کرم میں لوگ چاہتے ہیں کہ امن ہو اور کشیدگی کا خاتمہ ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی سی پر فائرنگ کے الزام میں کچھ لوگ گرفتار ہیں دیگر بھی ہوں گے۔ ڈی سی پر فائرنگ کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ امدادی سامان کے قافلے کو روکا جائے۔ ٹرک قریب ہی کھڑے ہیں، جیسے ہی کلیئرنس ملے گی کانوائے روانہ ہوجائے گا۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کی مشاورت اور مذاکرات کے نیتجے میں معاہدہ ہوا ہے، چھوٹے موٹے واقعات کا ہونا امن معاہدے پر اثر نہیں ڈالے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام بھی سپورٹ کر رہے ہیں کہ شرپسندوں کے خلاف کارروائی ہو اور ہو بھی رہی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481