اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیر اعلیٰ فری سولر پینل سکیم کاآغاز

وزیر اعلیٰ فری سولر پینل سکیم کاآغاز

لاہور5جنوری سچے وعدے،مہنگی بجلی کا سستا علاج۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے عوام کو بجلی بلوں سے مستقل ریلیف کا وعدہ پوراکرتے ہوئے وزیر اعلیٰ فری سولر پینل سکیم کاآغازکردیاہے۔10 ارب روپے کی لاگت سے ایک لاکھ گھروں کو مفت سولر پینل ملیں گے۔ایک ہی بجلی میٹر پر اوسطاً 200یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھروں کو سولر سسٹم مل سکیں گے۔پنجاب میں 550 اور1100واٹس کے ایک لاکھ سولر پینل سسٹم دئیے جائیں گے۔ جون2024ء میں 200 یونٹس تک کے صارفین کوسولر سسٹم بذریعہ قرعہ اندازی ملیں گے۔کامیاب صارفین کے گھروں میں سولر پینل سسٹم باقاعدہ نصب کئے جائیں گے۔ سی ایم پنجاب سولر سسٹم کے حصول کیلئے رجسٹریشن گھر بیٹھے پورٹل سے کی جا سکے گی۔چیف منسٹر فری سولر پینل سکیم کے لئے ویب سائٹ cmsolarscheme.punjab… https:// پر اپلائی کیا جاسکتا ہے۔ بل کا حوالہ نمبر اپنے قومی شناختی کارڈ 8800 پر ایس ایم ایس کیا جاسکتا ہے۔سولر پینل میں رجسٹریشن کے لئے سرکاری نمبر990302024 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سولر پینل کی فراہمی سے عوام کو بجلی کے بلوں  میں خاطرخواہ ریلیف ملے گا۔پنجاب کو قابل تجدیدانرجی کا ہب بنائیں گے۔زرعی ٹیوب ویل بھی بتدریج سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔ طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیک دینیاور ای بسیں آنے سے روایتی ٹرانسپورٹ کلچر تبدیل ہوگا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481