اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ضلع کرم میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

ضلع کرم میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

 

محکمہ ہوم اینڈ ٹرائیبل افئیرخیبر پختونخوا نےضلع کرم میں خراب امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرکے نوٹیفکیشن جاری کردی۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم اینڈ ٹرائیبل افئیر عابد مجید کے دستخط سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلع کرم میں دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ،5افراد سے زائد کی اجتماع پر پابندی لگادی گئی اور ساتھ اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی لگادی گئی تاہم پولیس کی جانب سے جگہ جگہ گاڑیوں سے لاوڈ سپیکرز کے ذریعے سے کرفیو کے نفاذ کے اعلانات کئے جارہے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ کچھ عناصر موجودہ کشیدگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ضلع کے حالات مزید بگاڑنے کی کوشش میں ہیں۔   نوٹیفکشن میں کہا گیا ہے کہ پانج سے زائد افراد کی اجتماع پر پابندی لگا دی گئی،اسلحہ کی نمائش پربھی مکمل پابندی ہوگئی۔

واضح رہے کہ ضلع کرم کے علاقے بگن میں فائرنگ میں زخمی ہونے والے جاوید اللہ محسود کی جگہ اشفاق خان ڈپٹی کمشنر ضلع کرم تعینات کردیا گیا ۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481