اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈپٹی کمشنر کرم پر فائرنگ کرنے والے 2 اہم شرپسند گرفتار

ڈپٹی کمشنر کرم پر فائرنگ کرنے والے 2 اہم شرپسند گرفتار

 

 

ڈی سی کرم پر فائرنگ کے واقعہ میں پولیس کو کریک ڈاؤن کے دوران اہم کامیابی ملی ہے۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی سی پر فائرنگ کے واقعے میں مطلوب دو اہم شرپسندوں کو کرم سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 

پولیس کے مطابق گرفتار شرپسند ایف آئی آر میں بھی نامزد ہیں جبکہ انہیں حراست میں لے کر تفتیش کیلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اس کے علاوہ کرم و مضافات میں دیگرملزمان کی گرفتاری کریک ڈوان کا سلسلہ جاری ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کرم میں شرپسندوں کی فائرنگ سے ڈی سی کرم زخمی ہوئے تھے اور اس واقعے کی ایف آئی آر سی ٹی ڈی تھانے میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کی گئی ہے۔

 

ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد 25 سے 30 تھی جن کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481