لوئرکرم میں بگن کے علاقے میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے میں ڈپٹی کمشنر زخمی ہو گئے۔
لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود اور 3سکیورٹی اہل کار زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مندوری میں فائرنگ کا نشانہ بننے والے ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کو زخمی حالت میں تحصیل لوئر علیزئی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ انہیں تین گولیاں لگی ہیں، جو ایک کندھے اور دو ٹانگوں پر لگیں۔
علیزئی اسپتال میں لائے گئے 4 زخمیوں میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود، پولیس کانسٹیبل مسال خان، فرنٹیئر کور کے سپاہی رحیم اللہ اور رضوان شامل ہیں۔
