اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

امن معاہدے کے باوجود معمولاتِ زندگی بحال نہ ہو سکے

امن معاہدے کے باوجود معمولاتِ زندگی بحال نہ ہو سکے

 

امن معاہدے کے باوجود ضلع کرم میں معمولات زندگی بحال نہ ہو سکے۔

پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ سمیت دیگر راستے بند ہیں جبکہ تعلیمی ادارےاور کاروباری مراکز بھی نہ کھل سکے۔

ضلع کرم کے 4 مقامات پر اب تک دھرنے جاری ہیں۔

دوسری جانب مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کے بعد دھرنوں کا اب کوئی جواز نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں کے دونوں مطالبات امن اور سڑک کھولنا تسلیم کر لیے ہیں، ہفتے کو تمام حفاظتی انتظامات کے ساتھ قافلہ پارا چنار روانہ کریں گے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ عام ٹریفک کے لیے پہلے مرحلے میں گارڈڈ کانوائے کی صورت میں لوگوں کو لے جایا جائے گا، اعتماد کی فضا بننے پر راستہ کھول دیا جائے گا۔

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے کہا کہ کرم شاہراہ محفوظ بنانے کے لیے 400 پولیس اہلکاروں کو بھرتی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481