اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاک بحریہ کا کامیاب آپریشن،لاکھوں ڈالر مالیت کی منشیات ضبط

پاک بحریہ کا کامیاب آپریشن،لاکھوں ڈالر مالیت کی منشیات ضبط

پاک بحریہ نے کامیاب انسداد منشیات آپریشن کرکے منشیات کی بڑی کھیپ ضبط کرلی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انسدادِ منشیات آپریشن شمالی بحیرہ عرب میں کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس معاون نے مشکوک کشتی پر بورڈنگ آپریشن کرکے منشیات قبضے میں لی۔ ضبط شدہ منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 1 ملین امریکی ڈالر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق منشیات سمندر کے راستے بین الاقوامی مقامات تک پہنچائی جانی تھی۔ پاک بحریہ سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے سرگرم ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481