اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سعودی عرب سے ریکوڈک کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی،مصدق ملک

سعودی عرب سے ریکوڈک کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی،مصدق ملک

 

وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ابھی سعودی عرب سے ریکوڈک کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، ریکوڈک پر سعودی عرب سے ڈیل سے متعلق باتیں درست نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے بھی ایسی کوئی منظوری بھی نہیں دی، ہماری اس حوالے سے سعودی عرب سے بات چیت ضرور ہو رہی ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ سعودی عرب سے ریکوڈک میں سرمایہ کاری پر بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے، سعودی عرب کو ریکوڈک کے شیئرز کی فیصد کے حوالے سے بھی کوئی بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اگلے سال سعودی عرب سے ریکوڈک کے شیئرز کے حوالے سے ڈیل ہو جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وفاقی کابینہ نے 540 ملین ڈالر میں 15 فیصد شیئرز فروخت کرنے کی توثیق کردی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481