اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کراچی میں ایک اور مذہبی جماعت نے 9 مقامات پر دھرنے دے دیے

کراچی میں ایک اور مذہبی جماعت نے 9 مقامات پر دھرنے دے دیے

پاراچنار میں قیام امن کےلیے کراچی میں ایک اور مذہبی جماعت نے 9 مقامات پر دھرنے دے دیے۔

اسٹار گیٹ شارع فیصل، کورنگی، ٹاور، پرانی سبزی منڈی، گرومندر، ناگن چورنگی، عیسیٰ نگری، برنس روڈ اور قیوم آباد پر دھرنوں سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

شہر کی مختلف سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اورنگی ٹاؤن پونے پانچ نمبر پر مذہبی جماعت کے دھرنے کے باعث سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔

دوسری جانب پارا چنار میں قیام امن کے لیے کراچی میں کچھ دنوں سے کئی مقامات پر دھرنا دینے والی جماعت کے دھرنے آج صرف 4 مقامات پر رہ گئے ہیں۔

نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ پر مرکزی دھرنے پر پولیس نے کارروائی کی، مظاہرین نے پولیس موبائل، پولیس چوکی اور اہلکاروں کی 6 موٹرسائیکلیں جلا دیں جبکہ پتھراؤ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس نے نمائش چورنگی سے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا، کامران چورنگی، گلستان جوہر، عباس ٹاؤن اور گولی مار میں دھرنے جاری ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481