اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

قومی اقتصادی پروگرام ’اُڑان پاکستان‘ کا افتتاح کردیا گیا

قومی اقتصادی پروگرام ’اُڑان پاکستان‘ کا افتتاح کردیا گیا

 

وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف اور افواج کے تعاون کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں ایسی پارٹنرشپ کا مشاہدہ نہیں کیا۔

معاشی ترقی کے 5 سالہ منصوبے اڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ انہیں بہت سے وسوسے ہیں، دعا ہے ملک کی بہتری کے لیے پارٹنر شپ ہمیشہ جاری رہے۔

وزیراعظم نے بانی پی ٹی آئی کو میثاقِ جمہوریت کی پیش کش دہرائی اور کہا کہ سیاسی و معاشی استحکام ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ آخری 9 ماہ ہم نے بہت بڑے چیلنجز کا سامنا کیا، ہم میکرواکنامک استحکام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، ہم نے اس معاشی کامیابی کےلیے خون پسینہ بہایا۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری سالانہ غیر ملکی سرمایہ کاری کا ہدف 10ارب ڈالر ہوگا، یہ سرمایہ کاری تب آئے گی جب مقامی سرمایہ کاری ہوگی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ خطہ میں مہنگی ترین بجلی ہے کے ساتھ پائیدار ترقی کا سوال پیدا نہیں ہوتا، آئی پی پیز اپنے منافع سے دس بیس گنا زیادہ کما چکے، کیپسٹی پیمنٹ اور فیول ایڈجسٹمنٹ الگ لیتے ہیں، ملک کی ترقی کے لیے اشرافیہ کو بھی قربانیاں دینی ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں احسن اقبال، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور پوری کابینہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہمارا یہ سفر مستحکم معیشت سے مضبوط معیشت تک کا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم 2023 میں آئی ایم ایف سے معاہدے کی سر توڑ کوشش کر رہے تھے، نواز شریف اور اتحادیوں نے فیصلہ کیا ہم اپنی سیاست کو قومی مفاد پر قربان کر دیں گے، ہم نے فیصلہ کیا ریاست کو بچانے کےلیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کو نہ ہونے کےلیے خطوط لکھے گئے تھے، یہ بات ریکارڈ کی ہے کہ خطوط میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف معاہدہ نہ کرے۔

تقریب میں اڑان پاکستان کے لوگو اور کتاب کی بھی تقریب رونمائی کی گئی، وزیراعظم کے ہمراہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، احسن اقبال ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، گورنر اسٹیٹ بینک بھی موجود تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481