اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دیہی خواتین کیلئے سی ایم پنجاب لائیوسٹاک کارڈ کا اجرا

دیہی خواتین کیلئے سی ایم پنجاب لائیوسٹاک کارڈ کا اجرا

لاہور،سی ایم پنجاب لائیوسٹاک کارڈ کا اجراء،دیہی خواتین کیلئے 2ارب روپے کا پیکیج اورپہلی فارمر رہنمائی ایپ لانچ کردی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب کی دھی رانیوں کیلئے باعزت روزگار کے دروازے کھول دیئے۔ معاشی خودمختاری کیلئے 12اضلاع کی11ہزار دیہی خواتین کیلئے 2ارب روپے کا ریکارڈ پیکیج دیا۔دیہی خواتین کو پالنے اورروزگار کمانے کیلئے گائے اوربھینسیں مفت ملیں گی۔ملتان،خانیوال،لودھراں،وہاڑی،بہاولپور اوربہاولنگر اوررحیم یار خان میں دیہی خواتین کیلئے چیف منسٹر لائیوسٹاک پراجیکٹ جاری ہے۔ڈیرہ غازی خان،لیہ،مظفر گڑھ،راجن پوراورکوٹ ادوکے دیہات میں بھی خواتین کو پالنے کیلئے مفت گائے اوربھینسیں ملیں گی۔دیہات کی نادار خواتین گائے بھینسیں پال کر باعزت روزگار کما سکیں گی۔سی ایم لائیوسٹاک کارڈسے 80ہزار مویشی پال فارمر،27ہزار روپے فی جانوربلاسود قرض لے سکیں گے۔پنجاب بھر میں مویشی پال فارمر رجسٹرڈ ڈیلر سے 2لاکھ70ہزار تک ونڈا،منرل مکسچر اورسائلج خرید سکیں گے۔لائیوسٹاک فارمر 4ماہ تک مساوی اقساط میں بلاسود قرض سے ونڈا وغیرہ خرید سکیں گے۔ لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے چار لاکھ جانورمیٹ ایکسپورٹ کیلئے تیار ہوں گے۔مویشیوں کی دیکھ بھال میں آسانی کیلئے اینیمل آئیڈنٹی ٹریس ایبلٹی سسٹم کا نفاذ ہوگا۔فارمر کیلئے ہیلپ لائن بھی فنکشنل،آئن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی دستیاب ہوں گی۔فارمر کو فری ڈیگنگ،فری ان سیمی نیشن سروسز،ونڈا اورسائلج کی کوالٹی ٹیسٹنگ کی سہولت بھی میسر ہوں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ ترقی کا سفر شروع ہے،سب شریک ہوں گے۔ دیہات میں رہنے والی خواتین کو نظر انداز نہیں کرسکتے،خوشحالی ہردھی رانی کا حق ہے۔ پنجاب کے لائیوسٹاک فارمر کا بھر پور ساتھ دیں گے۔ دودھ اورگوشت کی پیداوار بڑھانے سے مقامی ضروریات کے ساتھ ساتھ ایکسپورٹ بھی بڑھیں گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481