اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مریم نواز کا سرخ جوڑا،کتنا مہنگا؟

مریم نواز کا سرخ جوڑا،کتنا مہنگا؟

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے پوتے حافظ زید حسین نواز کے نکاح میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تیاری نے تمام تر توجہ سمیٹ لی۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زید حسین نواز کے نکاح کی تصاویر وائرل ہوئیں تو اس تقریب میں نکاح کی مناسبت سے پہنا گیا مریم نواز کا خوبصورت سرخ و سنہرے امتزاج کا جوڑا ہر ایک کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

نکاح کی اس تقریب میں ہلکے میک اپ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تیاری دیدنی تھی۔

مذکورہ جوڑے سے متعلق سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق صوبۂ پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ نے اس خاص موقع پر بھارتی معروف فیشن ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی کے جوڑے کا انتخاب کیا ہے

نمائندہ جنگ کی جانب سے سبیاساچی مکھرجی سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ یہ جوڑا سبیاساچی کی نومبر میں جاری ہونے والی کلیکشن’ہیریٹیج برائیڈل‘ کا ہے جس کی قیمت 4 لاکھ 95 ہزار بھارتی روپے ہے، اس کا کرتا سلک اور ڈوپٹہ ٹیول (tulle) یعنی باریک جالی سے تیار کیا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481