اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سوسائٹیز رجسڑیشن ایکٹ 2024 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری 

سوسائٹیز رجسڑیشن ایکٹ 2024 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری 

 

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے سوسائٹیز رجسڑیشن ایکٹ 2024 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 

واضح رہے کہ سوسائٹیز رجسڑیشن ایکٹ پر صدر مملکت نے دستخط کردیے تھے۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق اس ایکٹ کو سوسائٹیز رجسٹریشن (ترمیمی) ایکٹ 2024 کہا جائے گا۔ سوسائٹیز رجسٹریشن (ترمیمی) ایکٹ 2024 فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے سے غیر رجسٹرڈ مدارس کو اس ایکٹ کے تحت 6 ماہ کے اندر رجسٹر کروانا ہوگا۔ اس ایکٹ کے نفاذ کے بعد قائم مدرسے کو ایک سال کے اندر رجسٹرڈ کروانا ہوگا۔

 

اس میں کہا گیا کہ ایک سے زیادہ کیمپس رکھنے والے مدرسہ کو صرف ایک رجسٹریشن کی ضرورت ہوگی۔ ہر دینی مدرسہ کو تعلیمی سرگرمیوں کی سالانہ رپورٹ رجسٹرار کے پاس جمع کروانی ہوگی۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق ہر دینی مدرسہ کو اپنے حسابات کا آڈٹ کروانے کےلیے ایک آڈیٹر مقرر کرنا ہوگا۔ ہر مدرسہ کو آڈٹ رپورٹ کی ایک کاپی رجسٹرار کو جمع کروانی ہوگی۔

 

اس میں کہا گیا کہ کوئی مدرسہ ایسی تعلیم یا ادب کی اشاعت نہیں کرے گا جو فرقہ واریت یا مذہبی نفرت پھیلائے۔ ہر دینی مدرسہ وسائل کے مطابق اپنے نصاب میں بنیادی جدید مضامین شامل کرے گا۔

 

متن کے مطابق اس ایکٹ پر رجسٹرڈ مدرسہ کو کسی دوسرے قانون کے تحت رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہو گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481