اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسماعیل ہنیہ شہادت،اسرائیلی میڈیا پرمزید معلومات سامنےآگئی

اسماعیل ہنیہ شہادت،اسرائیلی میڈیا پرمزید معلومات سامنےآگئی

 

 

اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق اسرائیلی میڈیا پر مزید معلومات سامنے آگئی

 

حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق اسرائیلی میڈیا پر مزید معلومات سامنے آئی ہیں۔

 

تل ابیب سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق قتل کی رات اسماعیل ہنیہ کے کمرے کا اے سی خراب ہونے پر اسرائیل کو سازش ناکام ہونےکا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔اے سی جلد ٹھیک ہونے پر حماس چیف واپس ریموٹ کنٹرول بم والے کمرے میں چلے گئے۔

 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق مسعود پزشکیان کی حلف برداری کی تقریب سے چند لمحوں قبل ریموٹ کنٹرول بم کمرے میں رکھا گیا تھا۔ حلف برداری سے ایک روز قبل رات کو ہنیہ کے قتل کی سازش کو روکا گیا۔

 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق بارودی مواد اتنا رکھا گیا کہ صرف اسماعیل ہنیہ کی شہادت یقینی ہو۔ دھماکے کے چند سیکنڈز بعد انقلابی گارڈز کی فرسٹ ایڈ ٹیم کمرے میں پہنچی۔

 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق قتل میں ایرانی باشندوں، انقلابی گارڈز اور حماس ممبران کے ملوث ہونے کی تحقیقات حماس اور ایران نے کیں۔

 

خیال رہے اسماعیل ہنیہ کو دھماکا خیز مواد کا نشانہ بناتے ہوئے 31 جولائی کو شہید کردیا گیا تھا۔ وہ مسعود ایرانی صدر پزشکیان کی تقریب حلف برداری کے سلسلے میں تہران میں موجود تھے۔

 

واضح رہے کہ اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کا بھی اعتراف کرلیا ہے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481