اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فورسز نےطالبان کی سرپرستی میں خوارج کی دراندازی ناکام بنادی

2330664 ttppakistansiezfire 1654272180 330 640x480 1

27 اور 28 دسمبر کی درمیان شب فتنہ الخوارج کے 20-25 دہشت گردوں نے افغان طالبان کی بارڈر پوسٹوں کا استعمال کرتے ہوئے کُرم اور شمالی وزیرستان میں دو مقامات سے پاکستان میں در اندازی کی کوشش کی تاہم پاکستان سیکورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کر کے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی.

ذرائع کے مطابق 28 دسمبر کو علی الصبح خارجیوں نے دوبارہ افغان طالبان کی پوسٹوں کو استعمال کرتے ہوئے، پاکستان میں در اندازی کی کوشش کی، ایک بار پھردر اندازی کی کوشش ناکام ہونے پر 28 دسمبر کی صبح خارجیوں اور افغان طالبان نے مل کر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال بھاری ہتھیاروں سے فائر کھول دیا، ذرائع کر کہنا ہے کہ پاکستانی سیکورٹی فورسز نے اس بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا،ذرائع کے مطابق افغانستان سائیڈ پر بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں جبکہ مؤثر جوابی فائر سے پندرہ سے زائد خارجیوں اور افغان طالبان کے ہلاک ہونے اور متعدد کے زخمی ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں،ذرائع کے مطابق موثر جوابی کارروائی اور گولہ باری سے افغان طالبان  اپنی چھ پوسٹیں چھوڑ کر بھی بھاگ گئے، افغان سائڈ پر نقصانات مزید بڑھنے کی بھی اطلاعات بتائی جا رہی ہیں. دوسری طرف پاکستانی سیکورٹی فورسز کے صرف تین زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،

واضح رہے کہ پاکستان نے بارہا طالبان کی افغان حکومت سے فتنہ الخوارج کو پاکستان کے خلاف اپنی سر زمین استعمال کرنے سے باز رکھنے کو کہا ہے، تاہم

بجائے کنٹرول کرنے اور ان دہشت گرد عناصر کی سرکوبی کرنے کے، افغان طالبان فتنہ الخوارج کی مسلسل معاونت کر رہے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ

فتنہ الخوارج افغانستان میں پوری آزادی کے ساتھ موجود ہیں اور پاکستان مخالف دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے افغان سر زمین کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں،


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481