اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کراچی کے 11مقامات پر احتجاجی دھرنے، شہری رل گئے

کراچی کے 11مقامات پر احتجاجی دھرنے، شہری رل گئے

پارا چنار کے مظلوم شہریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنا جاری ہے، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

کراچی کے11مقامات پر پارا چنار کے عوام کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، مین ایم اے جنا ح روڈ نمائش چورنگی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

ابو الحسن اصفانی روڈ بجانب سپر ہائی وے عباس ٹاؤن کے سامنے دونوں اطراف سڑکیں، جبکہ فائیو اسٹار چورنگی مکمل بند ہے۔

اسی طرح یونیورسٹی روڈ میٹرو شاپنگ سینٹر سمامہ بجانب نیپا، مین نیشنل ہائی وے ملیر 15 برج چڑھائی آنے جانے والے دونوں روڈ بند ہیں۔

شمس الدین عظیمی روڈ کے ڈی اے فلیٹ کی بجانب سرجانی روڈ، انچولی شاہراہ پاکستان بجانب سہراب گوٹھ، مین نیشنل ہائی وے ٹاؤن شپ دونوں اطراف کی سڑکیں بند ہیں۔

ادھر شاہراہ پاکستان انچولی کے مقام پردھرنا شروع ہونے سے ٹریفک جام ہوگیا، دھرنے کے باعث ناظم آباد بھی بند ہے، ٹریفک جام ہونے سے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔

شہر کے مختلف مقامات پر مذہبی جماعت کا پارہ چنارا واقعہ پر احتجاجی دھرنوں کے باعث کئی سڑکیں بند ہونے سے شہری رل گئے۔

ناتھا خان کے قریب احتجاج کے باعث ایئرپورٹ جانے والی سڑک بند ہے، ملیر 15پر مظاہرین کا دھرنا جاری ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہے، جبکہ کامران چورنگی پر جاری دھرنا ختم کردیا گیا۔

تازہ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقوں گرومندر، لسبیلہ، پٹیل پاڑہ، گولیمارچورنگی، تین ہٹی، لیاقت آباد، ڈاکخانہ کے مقام پر ٹریفک رواں دواں ہے۔

علاوہ ازیں کریم آباد،عائشہ منزل، واٹرپمپ اور سہراب گوٹھ پر ٹریفک معمول پر ہے جبکہ گلشن اقبال، نیپا چورنگی، سمامہ پر ٹریفک جزوی بحال ہے۔ اسی طرح گلستان جوہر چورنگی، جوہرموڑ اور ڈرگ روڈ پر ٹریفک تقریباً بحال ہوگیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481