اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستانی شہریت کیلئے ملک میں کم ازکم5سال کا قیام لازمی قرار

پاکستانی شہریت کیلئے ملک میں کم ازکم5سال کا قیام لازمی قرار

وفاقی کابینہ نے پاکستانی شہریت کے لیے پانچ سال کا قیام لازمی قرار دے دیا اور بیرون ملک بھیک مانگنے والوں کے پاسپورٹ ضبط کرنے اور جرمانے کی سزا کا فیصلہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے جس میں پاکستانی قومیت کے لیے ملک میں کم از کم 5 سال کا قیام لازمی قرار دیا گیا۔

ذرائع وفاقی کابینہ کے مطابق پاکستان میں بطور مہاجر اور سفارت کار قیام کی مدت شہریت کےلیے اہلیت تصور نہیں ہوگی یہ فیصلہ افغان خواتین کی پاکستانی مردوں سے شادی کی قانونی حیثیت کے بعد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بیرون ملک جا کر بھیک مانگے والوں کے پاسپورٹ ضبط ہوں گے اور انہیں بھاری جرمانے کا بھی سامنا ہوگا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481