اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مزید 5 مجرم اڈیالہ جیل منتقل

فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مزید 5 مجرم اڈیالہ جیل منتقل

 

سانحہ 9 مئی کیس میں ملٹری کورٹس سے سزا پانے والے مزید 5 مجرموں کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔

ملٹری کورٹس سے اڈیالہ جیل منتقل کیے جانے والوں میں محمد عبداللہ ولد کنور اشرف، راجہ دانش وحید و لد راجہ عبدالوحید، حسن شاہ ولد صابر حسین شاہ، علی حسنین ولد خلیل الرحمن فرہاد خان والد شاہد حسین خان شامل ہیں۔

جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ اب تک سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں ملٹری کورٹس سے سزا پانے والے 7 مجرموں کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جاچکا ہے دیگر مجرموں کو دیگر جیلوں میں منتقل کیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481