اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چیف آف سٹاف کمیٹی کادورہ کویت اورولی عہد سے ملاقات

چیف آف سٹاف کمیٹی کادورہ کویت اورولی عہد سے ملاقات

 

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزانےکویت کے سرکاری دورہ پرولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الرحمٰن سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزانےکویت کے اول نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شیخ فہد یوسف الصباح سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔

کویت پہنچنے پر چاق و چوبند دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ دونوں جامب سے دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو بٹھانے کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دی گئی، اس دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مبارک العبداللہ جوائنٹ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کا بھی دورہ کیاجہاں ان کو اکیڈمی میں ہونے والی تربیتی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481