اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بانی کی رہائی ملکی عدالتوں کے ذریعے ہوگی،بیرسٹر گوہر

بانی کی رہائی ملکی عدالتوں کے ذریعے ہوگی،بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کی آزادی پاکستان کے آئین وقانون کے مطابق ہو گی، ان کی رہائی پاکستانی عوام کی شراکت سے اور عدالتوں کے ذریعے ہوگی، تحریک انصاف کسی بھی ملک بشمول امریکا کی مدد کی خواہش مند نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی ملک سے نہ درخواست کرے گی نہ توقع رکھتی ہے، ہم ان تمام افراد کو شکریہ کرتے ہیں جو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کوشاں ہیں، ان بیانات سے ہٹ کر بھی جو بھی بانی کی رہائی کی کوشش کر رہا ہے اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں لیکن جہاں تک بانی کی رہائی کا تعلق ہے یہ پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق ہوگی۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اگر انسانی حقوق پر کوئی بیان دیتا ہے تو اسے خوش مدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بیان پر شکر گزار ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ مداخلت چاہتے ہیں۔

چرڈ گرینل کے بیان کا زرتاج گل سمیت پارٹی کے دیگر سینیئر رہنماؤں نے بھی خیر مقدم کیا اور عالیہ حمزہ نے جواب میں کہا کہ پاکستانی انتظار کر رہے ہیں آپ قیدی نمبر 804 کا نعرہ لگائیں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481