ملکہ کوہسار مری نے برف کی چادر اوڑھ لی۔سیاحوں کے چہرے کھل اٹھے۔بڑی تعداد میں سیاح موسم کا لطف اٹھانے کے لیے مال روڈ پہنچ گئے۔سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق طویل خشک سالی کے بعد ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا سلسلہ جاری ہے سردی کی شدت میں اضافہ ہو چکا ہے برفباری کے شوقین سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچ گئی جو شدید سردی کے باوجود اس موسم سے بھرپور لطف اندوز ہوتے رہے شام گئے تک مری میں 3 انچ جبکہ گلیات میں 6 انچ برف سڑکوں پر ریکارڈ کی گئی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں محکمہ ہائی وے مشینری نے بھی اپنی مشینری سڑکوں پر پہنچا دی ہے جبکہ سٹی ٹریفک پولیس نے بھی سیاحوں کی سہولت کے لیے اضافی نفری تعینات کر دی ہے ڈی سی مری آغا ظہیر عباس شیرازی اور اسسٹنٹ کمشنر مری نے سہولت سینٹروں کا دورہ کیا اور اقدامات کاجائزہ لینے کیلئے فیلڈ میں موجود رہے،جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مری آصف امین اعوان اورسی ٹی او مری مغیث احمد ہاشمی بھی فیلڈ میں موجود ہیں،کارکردگی محکمہ ہائی وے مری کی جانب مشینری بھی سڑکوں پر نکل آئے اور سڑکوں پر کیمیکل کا چھڑکاؤ کرتے رہے۔
