اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سیاست کی آڑ میں دہشت گردی نہیں چلے گی، عطا تارڑ

سیاست کی آڑ میں دہشت گردی نہیں چلے گی، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سیاست کی آڑ میں سیاسی دہشت گردی نہیں چلے گی۔

لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت بات چیت کرنا جانتی بھی ہے اور چاہتی بھی ہے، مگر سیاست کی آڑ میں سیاسی دہشت گردی نہیں چلے گی۔

انہوں نے کہا کہ کل پاکستان کی تاریخ کا بڑا دن تھا۔ 9 مئی کے 25 مجرموں کو سزا دی گئی، سیاست کی آڑ میں ملک پر حملے ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سیاست کریں، اختلاف کریں لیکن سیاست دانوں کے ساتھ کریں، شہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی تو نہ کریں، سیاست کی آڑ میں ملک پر حملے نہ کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت ترقی کر رہی ہے۔ روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے، ملک میں اربوں روپے کی بیرونی سرمایہ کاری آرہی ہے۔

عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے پہلے بھی بجلی کے بلوں میں سبسڈی دی۔ اب بھی دے گی، مہنگائی مزید کم ہوگی، عوام کے مسائل بھی کم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جو وعدے کیے وہ پورے کر رہے ہیں۔ 5 سال بعد عوام کے پاس جائیں گے تو سب کا سر فخر سے بلند ہوگا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481