اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تحریک انصاف مذاکرات کیلئے بے تاب ہے،خواجہ محمد آصف

تحریک انصاف مذاکرات کیلئے بے تاب ہے،خواجہ محمد آصف

 

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مذاکرات کیلئے بے تاب ہے،متضاد بیانات کی وجہ سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی نیت پر شک ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں نیوز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف مذاکرات کیلئے بے تاب ہے،عدلیہ کی وجہ سے 9مئی کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں تاخیر ہوئی،Absolutely Not کہنےوالا امریکی کندھوں پر اقتدار میں آنا چاہتا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یوٹرن لینے والا کبھی قومی لیڈر نہیں ہوسکتا،پاناما کیس کا فیصلہ عدلیہ کیلئے باعث شرم ہے،جنرل باجوہ مائنس نوازشریف منصوبے پر کام کررہے تھے، پی ٹی آئی کے دور میں ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ کرپشن ہوئی۔

نو مئی کےمعاملے میں فوری فیصلوں کی ضرورت تھی،نو مئی کو حساس تنصیبات پر حملے کیے گئے،نو مئی ایسے شخص نے پلان کیا جو خود اسٹیبلشمنٹ کی پراڈکٹ تھا،نو مئی کے حملوں میں ملوث افراد تربیت یافتہ تھے، گزشتہ روز نو مئی کے 25 ملزمان کا فیصلہ ہوا،فوجی عدالتوں نے جن 25 افراد کو سزائیں سنائیں ان کی وڈیوز موجود ہیں،9 مئی کے ذمےداروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا معاملہ عدلیہ کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ2018 میں پی ٹی آئی کو آر ٹی ایس بٹھا کر اقتدار میں لایا گیا،پاناما کیس کا فیصلہ عدلیہ کے لیے باعث شرم ہے،9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ آج تک کسی نے نہیں کیا،بانی پی ٹی آئی کی حکومت کو عدم اعتماد کے ذریعے ختم کیا گیا ،نو مئی کو منصوبہ بندی کے تحت حملے کیے گئے ۔

نوازشریف کی حکومت سازش کے ذریعے ختم کی گئی ،بانی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کرپشن عروج پر پہنچی ،نو مئی کے 25 ملزمان کو شواہد کی بنیاد پر سزا سنائی گئی،نو مئی کے معاملے میں فوری فیصلوں کی ضرورت تھی،یو ٹرن لینے والا کبھی قومی لیڈر نہیں ہوسکتا،اس وقت جنرل باجوہ مائنس نوازشریف پروجیکٹ پر کام کر رہے تھے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481