اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نیوٹرل وینیو کیا ہوتا ہے اس پر کل فیصلہ ہوجائے گا،محسن نقوی

9

 

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ نیوٹرل وینیو کیا ہوتا ہے اس پر کل فیصلہ ہوجائے گا، کرکٹ کا کوئی نقصان نہیں ہونے دیں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کراچی والوں کو خوشخبری ملے گی، یہاں بڑا ایونٹ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کی نئی بلڈنگ ایک ماہ میں تیار ہوجائے گی، اطراف میں 2700 گاڑیوں کی پارکنگ بھی بنائی جا رہی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ اسٹیڈیم کے جنگلے تبدیل کیے جارہے ہیں جس سے ویو بلاک نہیں ہوگا، ایل اِی ڈی لائٹس لگائی جارہی ہیں اور 25 جنوری تک نئی اسکرین بھی آجائے گی۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز کا ٹیسٹ کراچی سے منتقل کیا جاسکتا ہے، چیمپئنز ٹرافی سے قبل سہ فریقی سیریز کا میچ یہاں کرایا جاسکتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481