اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ملک بھر میں رجسٹرڈ مدارس کی تفصیلات سامنے آ گئیں

ملک بھر میں رجسٹرڈ مدارس کی تفصیلات سامنے آ گئیں

ملک بھر میں رجسٹرڈ مدارس کی تفصیلات سامنے آ گئیں، وزارت تعلیم نے سینیٹ میں مدارس رجسٹریشن سے متعلق تحریری جواب دے دیا۔

 

وزارت تعلیم کے مطابق ملک بھر میں ڈائریکٹوریٹ جنرل مذہبی تعلیم کےذریعے رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 17 ہزار 738 ہے،

 

رجسٹر مدارس میں زیر تعلیم طلبہ کی تعداد 22 لاکھ 49 ہزار 520 ہے۔

 

پنجاب میں 6 لاکھ 64 ہزار 65 طلبہ زیر تعلیم ہیں، سندھ میں 1 لاکھ 88 ہزار 182، بلوچستان میں 71 ہزار 815 طلبا زیر تعلیم ہیں۔

 

کے پی میں 12 لاکھ 83 ہزار 24،آزاد کشمیر میں 26 ہزار 787 طلبہ زیر تعلیم ہیں،

 

اسلام آباد میں 11 ہزار 301 جی بی میں 4 ہزار 346 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

وزارت تعلیم کے مطابق مدارس کی براہ راست کوئی فنانسنگ نہیں کی،

 

ڈی جی آر ای نے 598 مدارس کو 1196 اساتذہ فراہم کیے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481