اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

190ملین پائونڈ ریفرنس میں بانی کو سزاہوسکتی ہے،شیرافضل مروت

190 ملین پائونڈ ریفرنس میں بانی کو سزا ہوسکتی ہے، شیرافضل مروت

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ 190 ملین پائونڈ ریفرنس میں بانی کو سزا ہوسکتی ہے ۔

شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا ہے، بانی کی سزا کا اثر مذاکرات پر نہیں پڑنا چاہئے۔

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ کچھ لوگ مذاکرات کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں، مجھے مذاکرات سے متعلق بیان دیے ہوئے48 گھنٹے ہوگئے، علی محمد خان، شہریار آفریدی نے میرے بیان کی تائید کی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہمارے درمیان بھی ہوسکتے ہیں اوران کے بیچ بھی، یہ لوگ کسی کو فائدہ نہیں دے سکتےصرف انتشار پھیلا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قیادت کو کمپرومائزڈ کہنے والوں کی کوئی اوقات نہیں ہے، بانی نے مذاکرات کے لیے مذاکراتی کمیٹی بنا دی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481