اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اقتصادی رابطہ کمیٹی میں اربوں روپے کے منصوبوں کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی میں اربوں روپے کے منصوبوں کی منظوری

 

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا جس میں اربوں روپے مالیت کے متعدد اہم فیصلے لیے گئے۔

اجلاس میں وزیر اعظم ٹیوب ویلز سولرائزیشن پراجیکٹ کے لیے 14 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ واٹر انفرا اسٹرکچر منصوبے کے لیے 10 ارب روپے کی گرانٹ بھی منظور کی گئی۔ ای سی سی نے درآمدی یوریا پر سبسڈی کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی سمری بھی منظور کی جس کے تحت صوبائی حکومتیں درآمدی یوریا کی 50 فیصد سبسڈی ادا کریں گی۔

اجلاس میں پاکستان سوشل امپیکٹ بانڈ کے اجراء کے لیے ایک ارب روپے کی گارنٹی جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ پاکستان انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کو ایک ارب 88 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔ وزارت داخلہ کو ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ کے لیے ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں پرال کی ری اسٹرکچرنگ، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے لیے 52 ارب روپے کی گرانٹ اور وزارت قانون اور زرعی ترقیاتی بینک کے لیے ضمنی گرانٹس کی منظوری بھی دی گئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481