اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا خطرناک چھلانگ لگانے کا مظاہرہ

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا خطرناک چھلانگ لگانے کا مظاہرہ

عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے یوگنڈا کے علاقے جنجا میں دریائے نیل کے کنارے ایک سیاحتی مقام پر 165 فٹ (50 میٹر) سے زائد بلندی سے خطرناک چھلانگ لگانے کا مظاہرہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک ان دنوں افریقا کے دورے پر ہیں جہاں وہ اس سفر کے لمحات سوشل میڈیا پر شیئر بھی کر رہے ہیں۔انہوں نے تمام تر حفاظتی انتظامات اور پیشہ ورانہ نگرانی کے ذریعے اس مشکل ترین تفریحی مہم کو کامیابی کے ساتھ سر کیا۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اس دل دہلادینے والے معرکے کی تیاری کرتے، خطرناک چھلانگ لگانے اور نیل کے بہتے پانیوں کے اوپر ہوا میں معلق دیکھا جا سکتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481