اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران۔ بشریٰ کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ

توشہ خانہ،نیب کی عمران اوربشریٰ کی سزاکالعدم کرنےکی استدعا

پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ احتساب عدالت نے محفوظ کر لیا جو پیر کو سنایا جائے گا۔

بدھ کو اڈیالہ جیل میں حتمی سماعت کے دوران فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا۔واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت گزشتہ ایک برس سے جاری تھی۔اج کی سماعت میں وکلاء صفائی نے اپنے حتمی دلائل دیے جس کے بعد احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے فیصلہ محفوظ کر لیا اور بتایا کہ محفوظ شدہ فیصلہ 23 دسمبر بروز پیر سنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ قبل ازیں نیب کی قانونی ٹیم نے اپنے حتمی دلائل ایک روز پہلے مکمل کر لیے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481