اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

رانا ثنا اللہ کیPTIکو باضابطہ حکومت سے مذاکرات کی دعوت

رانا ثنا اللہ کیPTIکو باضابطہ حکومت سے مذاکرات کی دعوت

 

رانا ثنا اللہ کیPTIکو باضابطہ حکومت سے مذاکرات کی دعوت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ باضابطہ طور پر سیاسی مذاکرات کی دعوت دے دی۔

 

قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دینے میں ہمیں اعتراض نہیں، مذاکرات میں جو مطالبات کریں گے، ہم انکا جواب دیں گے، مطالبات کے جواب میں ہمارے پاس بھی مواد موجود ہے۔

 

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا ہے کہ جب بھی سیاستدان بیٹھتے ہیں، معاملات سلجھتے ہیں، اپوزیشن لیڈرز بانی سے ملنا چاہیں گے تو قانون کے مطابق مل سکتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ حزب اقتدار اور حزب اختلاف کا رابطہ ہونا چاہیے، اسپیکر چیمبر میں ان سے روز ملاقات ہوتی ہے، ان سے رات رات بھر ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

 

وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سینیئر لیڈرشپ ہمارے ساتھ بیٹھتی رہی ہے، میثاق جمہوریت کے بغیر آگے چلنا ممکن نہیں ہے۔

 

رانا ثنا اللہ نے یاد دلایا کہ چند ہفتے قبل جب وزیر اعظم شہباز شریف ایوان میں تھے تو انہوں نے اپوزیشن سے بہتر تبادلہ کیا اور بیٹھنے اور مذاکرات کی دعوت دی۔

 

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی جانب سے استعمال کیے گئے ردعمل اور لہجے پر افسوس کا اظہار کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ اب اگر پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ ہماری کوئی بات چیت نہیں ہوئی، تو شاید اس طرف سے بھی بات چیت نہ ہوئی ہو۔

 

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ اس پارلیمانی جمہوری نظام میں جب تک اپوزیشن لیڈر اور قائد ایوان بیٹھ کر مکالمہ نہیں کرتے یہ نظام نہیں چل سکتا، گاڑی کو آگے بڑھنے کے لیے دونوں پہیوں کو موڑنے کی ضرورت ہے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481