اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مدارس کے قوانین میں ابہام ختم کیا جائے، مولانا فضل الرحمان

مدارس کے قوانین میں ابہام ختم کیا جائے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مدارس کے حوالے سے ایکٹ بننے کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے تاکہ کوئی تنازعہ نہ ہو اور اگر اس میں کمی بیشی ہے تو دوبارہ اس میں ترمیم ہو سکتی ہے

مولانا فضل الرحمان اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے وفد کا خیرمقدم کیا۔ایم کیو ایم کا مولانا فضل الرحما ن کے درمیان مدارس قوانین اور بلدیاتی انتخابات میں ترمیم کے مسودہ پر مل کر چلنے پر بھی اتفاق رائے پایا گیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت کے ساتھ ان کے سیاسی اور ذاتی تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں۔ خالد مقبول صدیقی نے اس بات کی تصدیق کی کہ موجودہ 26ویں آئینی ترمیم پر سب کے اپنے اپنے موقف ہیں اور انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے موقف کو قریب سے سمجھنے کی کوشش کی اور آج سمجھا ہے اسکو آگے لیکر جائیں گے۔خالد مقبول نے مزید کہا کہ آج مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی ہے اور مولانا کو بلدیاتی انتخابات میں ترمیم کا مسودہ پیش کیا گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم کی جانب سے بلدیاتی قوانین کے ایکٹ کو تسلیم کرنے اور اس کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس ہو چکی ہے اور اس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے، لیکن مدارس کے حوالے سے قانون سازی میں ابہام موجود ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481