اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اوگرا نے گیس کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی

اوگرا نے گیس کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی

 

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں مالی سال کےلیے گیس کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی۔

 

اعلامیہ کے مطابق سوئی نادرن کےلیے گیس کی قیمت میں 8.71 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کےلیے گیس کی قیمت میں 25.78 فیصد اصافے کی منظوری دی گئی۔

 

اعلامیہ کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا، قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی ایڈوائس کے بعد ہو گا۔

 

اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن کےلیے گیس کی اوسط قیمت 1778روپے 35 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

 

اسی طرح سوئی سدرن کےلیے گیس کی اوسط قیمت 1762روپے51 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481