اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حکومت نے مولانا فضل الرحمٰن کیخلاف علماء کو بٹھایا

حکومت نے مولانا فضل الرحمٰن کیخلاف علماء کو بٹھایا،حافظ حمد اللّٰہ

 

 

جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف علماء کو بٹھایا۔

 

نجی ٹی وی کے پروگرام   میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علماء میں کوئی تقسیم نہیں، کوئی ہمارے خلاف کھڑا نہیں ہوا بلکہ کھڑے کیے گئے ہیں۔

 

حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ مدارس رجسٹریشن پر حکومت کے ساتھ ایک ماہ سے مذاکرات کرتے رہے، 26ویں آئینی ترمیم اور دینی مدارس رجسٹریشن پر اتفاق ہوا، بل پارلیمنٹ میں گیا۔

 

جے یو آئی ف کے رہنما کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سے بل پاس کرایا گیا، کسی نے شور نہیں مچایا تھا، ہماری ناراضگی علماء سے نہیں حکومت سے ہے، حکومت کی حمایتی جماعتوں سے ہے۔

 

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بل دونوں ایوانوں سے پاس ہوا، پھر کیوں روکا گیا، دینی مدارس رجسٹریشن بل کی ہم پارلیمنٹ میں جنگ لڑیں گے۔

 

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ مدارس رجسٹریشن پر کچھ لوگوں کے تحفظات ہیں، ہم نے نہیں اسٹیک ہولڈرز نے کچھ معاملات اٹھائے ہیں۔

 

رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ حکومت اتفاق رائے پر یقین رکھتی ہے، حکومت کی کوشش ہو گی کہ دونوں فریقین کو ایک پلیٹ فارم پر بٹھایا جائے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481