اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حکومت سے مذاکرات کاآغاز عمران خان کو کرنا چاہیے:خواجہ آصف

حکومت سے مذاکرات کا آغاز عمران خان کو کرنا چاہیے:خواجہ آصف

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے علاوہ تحریک انصاف میں کسی کی حیثیت ہی نہیں ہے،انہوں نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکراتی عمل کو مذاق رات قرار دیتے ہوئے کہا کہ 5 منٹ قبل مذاکرات کے عمل میں رہنے والے اپنے وزراء سے مذکرات کے حوالے سے پوچھا،وزرا کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ اب تک کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کو بتائے کہ ہم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ سپیکر کے ذریعے مذاکرات کا عمل شروع ہونا چاہیے،پی ٹی آئی پہلے رابطہ کرے گی ،اس کے بعد ہم کوئی جواب دینے کی پوزیشن میں ہوں گے، خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جن حالات میں پی ٹی آئی والے مذاکرات کی بات کررہے ہیں تو دیکھنا ہوگا کہ 26 نومبر سے پیلے کس زبان میں کررہے تھے،ابھی بھی تحریک انصاف کی زبان کی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،مذاکرات کرنے ہوں تو زبان کو خاموش اور لہجے کو نرم رکھنا پڑتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481