اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈی آئی خان،پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کی فائرنگ،اہلکار شہید

ڈی آئی خان،پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کی فائرنگ،اہلکار شہید

ڈی آئی خان؛ پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

 

نامعلوم دہشت گردوں کے پولیو ٹیم پر حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک ورکر زخمی ہوگیا جب کہ ضلع صوابی میں بھی ایک اہلکار کو شہید کردیا گیا۔

 

پولیس نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان کرک بانڈہ داؤد شاہ میں نامعلوم دہشت گردوں نے پولیو ٹیم پر حملہ کیا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک پولیس ورکر زخمی ہوا۔

 

پولیس نے بتایا کہ پولیو ٹیم پر حملہ شکر خیل کے علاقے میں پیش آیا، شہید پولیس اہلکار پولیو ورکرز کی سیکیورٹی پر مامور تھا، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

 

دوسری جانب ضلع صوابی میں تھانہ پرمولی کی حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل اشتیاق احمد کو شہید کردیا۔

 

تھانہ پرمولی کی حدود دیہہ حشاء میں کنسٹبل اشتیاق احمد نماز عشاء کے بعد اپنے آبائی گاؤں میں موجود اپنے پولٹری فارم  گیا تھا کہ گھر واپسی پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

 

شہید کانسٹبل اشتیاق احمد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ہارون رشید خان، ایس پی انوسٹی گیشن صوابی افتخار علی،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نورالامین خان، آر آئی جناب علی خان سمیت پولیس افسران، جوانان، شہید کے ورثاء اور اہل علاقہ نے شرکت کی، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

 

 

 

ڈی پی او صوابی ہارون رشید خان نے شہید کے والد سے تعزیت کی اور انہیں یقین دلایا کہ نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے اپنی منطقی انجام پہنچائیں گے۔

 

واقعے کے بعد ڈی پی او صوابی کے ہدایات پر سرکل رزڑ تھانہ پرمولی کے ملحقہ علاقہ جات و پہاڑی سلسلے میں شرپسند عناصر  کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن جاری ہے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481