اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سندھ حکومت کا خواتین کی ترقی کے لئے اہم اقدامات کا اعلان

سندھ حکومت کا خواتین کی ترقی کے لئے اہم اقدامات کا اعلان

کراچی. سندھ حکومت نے صوبے میں خواتین کو محفوظ ماحول اور بہتر مواقع فراہم کرنے کے لئے اہم فیصلے کئے ہیں۔ اس حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت محکمہ ترقی نسواں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں شاہینہ شیر علی اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران محکمہ ترقی نسواں کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں قائم تمام دارالامان کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ دارالامان میں رہائش پذیر بچوں کے لئے پلے ایریا اور معیاری تعلیم کے لئے ٹیوٹر کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ ورکنگ خواتین کی سہولت کے لئے سندھ حکومت نے 115 ڈے کیئر سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں یہ مراکز سرکاری اداروں اور جامعات میں بنائے جائیں گے تاکہ خواتین کو دورانِ کام اپنے بچوں کی دیکھ بھال میں آسانی ہو۔صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی نے کہا کہ سندھ حکومت خواتین کو تحفظ کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر بھی کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ترقی نسواں کے تحت 954 ملین روپے کے 8 ترقیاتی منصوبے زیر تعمیر ہیں، جن پر کام کی رفتار تیز کی جا رہی ہے.چیف سیکریٹری سندھ نے محکمہ ترقی نسواں کے منصوبوں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ ہنرمند خواتین کی مدد کے لئے محکمہ ترقی نسواں کو مطلوبہ فنڈز فراہم کئے جائیں گے, انہونے مزید کہا کہ یہ اقدامات سندھ حکومت کی جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں معاشرے میں ایک فعال کردار ادا کرنے کے لئے فراہم کی جانے والی سہولیات کی طرف ایک اہم قدم ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481