اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سول نافرمانی کی کال واپس نہیں لی،بیرسٹر گوہر

سول نافرمانی کی کال واپس نہیں لی،بیرسٹر گوہر

سول نافرمانی کی کال واپس نہیں لی،بیرسٹر گوہر- تحریک انصاف میں عمران خان کے علاوہ کسی کی اہمیت نہیں، بانی پی ٹی آئی کو حکومت سے مذاکرات کرنے چاہیئں۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی کال واپس نہیں لی ہے۔

 

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ سول نافرمانی کی کال بانی پی ٹی آئی نے دی ہے اور کال واپس نہیں لی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ بانی کی کسی بھی کال کی پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی اورعوام مکمل حمایت کریں گے۔

 

قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے معاملے پر بیان میں کہا تھا کہ ہمیں اب تک کوئی پیغام تحریک انصاف کی جانب سے موصول نہیں ہوا ہے۔

 

انہوں نے پی ٹی آئی قیادت کو مشورہ دیا تھا کہ اگر وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو پھر لہجے کو دھیما اور رویے کو نرم رکھیں، ایسی نہ ہونے کی صورت میں مذاکرات نہیں مذاق رات ہوسکتے ہیں۔

 

خواجہ آصف نے کہا تھا کہ تحریک انصاف میں عمران خان کے علاوہ کسی کی اہمیت نہیں، بانی پی ٹی آئی کو حکومت سے مذاکرات کرنے چاہیئں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481