اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بشار الاسد کا ملک چھوڑنے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

بشار الاسد کا ملک چھوڑنے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

 

شام کے معزول صدر بشار الاسد کا اپنی حکومت کے خاتمے اور ملک چھوڑنے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا۔

 

بشار الاسد نے اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلے بیان میں ملک سے  منصوبے کے تحت روانہ ہونے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بشار الاسد نے اپنے بیان میں کہا کہ روس نے ان سے شام سے انخلا کی درخواست کی تھی۔ تاہم انہوں نے  اپنے ملک سے روانہ ہونے کا پہلے سے منصوبہ بنانے کی تردید کی۔

ممکنہ طور پر روس سے جاری کیے گئے بیان میں معزول صدر بشار الاسد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام میں شامی صدارتی محل کے اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں باغیوں کی پیش قدمی کے بعد کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے واضح کیا انہوں نے شام چھوڑنے کی کوئی پیشگی منصوبہ بندی نہیں کی تھی۔

 

بشارالاسد نے کہا کہ میڈیا اطلاعات کے برعکس وہ 8 دسمبر کی صبح تک شام میں ہی موجود تھے۔انہوں نے بتایا حفاظتی طور پر اور ملک کا نظم و نسق چلانے کے غرض سے دمشق سے لاذقیہ میں حمیمیم فوجی اڈے میں منتقل ہوگئے تھے۔ تاہم 8 دسمبر کی شام کو فوجی اڈے پر ڈرون طیاروں سے حملے  کے پیش نظر روس نے اڈے کو ہنگامی بنیادوں پر خالی کرنے کا کہا۔

 

معزول صدر نے دعویٰ کیا کہ شام میں رونما ہونے والے واقعات کے باعث انہوں  نے عہدہ چھوڑنے یا ملک چھوڑنے کا سوچا تھا اور نہ ہی کسی اور نے تجویز پیش کی تھی۔ انہوں نے آخری دم تک دہشتگروں کے خلاف خود کا دفاع کرنے کا عزم کر رکھا ہوا تھا۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481