اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ن لیگی رہنما صدیق الفاروق انتقال کر گئے

ن لیگی رہنما صدیق الفاروق انتقال کر گئے

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما صدیق الفاروق انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق صدیق الفاروق گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے، مرحوم کے نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

صدیق الفاروق سابق وزیراعظم نواز شریف کے پریس سیکرٹری، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن و متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین رہ چکے ہیں، صدیق الفاروق طویل عرصے تک شعبہ صحافت سے وابستہ رہے، وہ سینئر صحافی اظہر ملک کے بڑے بھائی تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیگی رہنما صدیق الفاروق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور صدیق الفاروق مرحوم کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

مریم نواز نے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت اور مرحوم کے بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481