اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈی چوک احتجاج،3 افغانی سمیت 8 کم عمر لڑکوں کی ضمانتیں منظور

aaa

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ضمانتیں منظور کیں۔ کم عمر لڑکوں کو پی ٹی آئی کے 24 نومبر احتجاج کے تناظر میں گرفتار کیا گیا تھا۔

کم عمر لڑکوں میں 2 کا تعلق راولپنڈی سے ہے جبکہ ان میں سے تین افغان شہری ہیں۔ باجوڑ، مردان اور کہوٹہ سے تعلق رکھنے والے تین کم عمر لڑکوں کی ضمانتیں بھی منظور کرلی گئیں۔

اس سے قبل اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 38 ملزمان کو مقدمات سے ڈسچارج کرتے ہوئے ہتھکڑیاں کھلوا کر رہا کرنے کا حکم دیا جبکہ پولیس کی ملزمان کے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481