اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

صدر مملکت کے مدارس ایکٹ پر اعتراضات حیران کن ہیں،جے یو آئی

صدر مملکت کے مدارس ایکٹ پر اعتراضات حیران کن ہیں،جے یو آئی

 

ترجمان جے یو آئی پاکستان اسلم غوری نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کے مدارس ایکٹ پر اعتراضات حیران کن ہیں، صدر مملکت کے اعتراضات کا طریقہ قانون کے مطابق نہیں۔

ترجمان جے یو آئی پاکستان اسلم غوری کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کے اعتراضات آئین میں دی گئی مدت کے اندر نہیں، اعتراضات قسطوں میں کئے گئے، ایک بار اعتراضات کئے ان کا جواب دیا گیا، دوبارہ اعتراضات کا حق نہیں۔

اسلم غوری نے کہا کہ اعتراضات سپیکر قومی اسمبلی کو بھیجنے چاہئیں تھے، ان کے پاس یہ اعتراضات نہیں بھیجے گئے۔ جو اعتراض سپیکر کو بھیجا گیا تھا، اس کا جواب دے دیا گیا تھا۔

ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ سپیکر آفس کے جواب پر ایوان صدر نے اپنے اعتراضات پر دوبارہ زور نہیں دیا، صدر کی جانب سے مجوزہ ترمیم پر اعتراض کے ساتھ تجاویز اور حل بھی بھیجا جاتا ہے۔

اسلم غوری نے کہا کہ مدارس بل میں کوئی تجاویز اور حل نہیں بتایا جا رہا، لگتا ہے کہ ایوان صدر بیرونی دباؤ کا شکار ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481