اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز،43دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز،43دہشتگرد ہلاک

 

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے 9دسمبر سے ابتک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 43 دہشتگرد مارے گئے، کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز سے فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں آپریٹ کرنے والے دیگر دہشت گرد گروہوں کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بارہ اور تیرہ دسمبر کی شب سکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں کارروائی کی،لکی مروت میں چھ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا میں 9 دسمبر سے مجموعی طور پر 18 خوارج جہنم واصل ہوئے،بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل اور پنجگور میں تیرہ دسمبر کو دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے،ان دونوں آپریشنز کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10دہشتگرد ہلاک ہوئے،آئی ایس پی آر کے مطابق 9 دسمبر سے بلوچستان میں مجموعی طور پر 25 دہشت گرد مارے گئے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کاکہنا ہے کہ خوارج کے مکمل خاتمے اور امن کی بحالی تک سکیورٹی فورسز کے آپریشنز جاری رہیں گے ،پاکستان کی سکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481