اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بانی اور بشریٰ پر تہرے قتل کا مقدمہ درج

بانی اور بشریٰ پر تہرے قتل کا مقدمہ درج

بانی اور بشریٰ پر تہرے قتل کا مقدمہ درج

 

تحریک انصاف کے احتجاج میں رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے معاملے پر تھانہ رمنا میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف تہرے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔

 

 

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ تمام وقوعہ کا منصوبہ اڈیالہ جیل میں بنایا گیا، رینجرز اہلکاروں کی شہادت کا وقوعہ بانی پی ٹی آئی کی ایماء اور حکم پر ہوا، اس منصوبے کے گواہان جیل کے کچھ قیدی، مشقتی اور جیل میں خفیہ پولیس کے ملازمین ہیں۔

 

 

بشریٰ بی بی اور دیگر ملزمان نے ویڈیو پیغام کے ذریعے عوام کو مشتعل کیا، پی ٹی آئی کی قیادت نے عوام کو فوج اور حکومت کے خلاف بغاوت پر اکسایا جس سے وقوعہ ہوا۔

 

 

احتجاج میں ڈیوٹی پر مامور ایک نامعلوم ڈرائیور کی گاڑی نے 3 رینجرز اہلکاروں کو ٹکر ماری تھی، پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت پر قتل کے مقدمے سمیت دہشتگردی اور تعزیرات پاکستان کی 10 دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ سندھ رینجرز کے اہلکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

 

 

مقدمے میں علی امین گنڈاپور، عمر ایوب، وقاص اکرم، سلمان اکرم راجہ، مراد سعید، ذلفی بخاری، رؤف حسن، حماد اظہر اور دیگر رہنماؤں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

 

 

واضح  رہے کہ 25 نومبر کو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں ڈیوٹی پر مامور ایک نامعلوم ڈرائیور کی گاڑی نے 3 رینجرز اہلکاروں کو ٹکر ماری تھی جس سے  رینجرز اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481