اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

افضل مروت نے ڈی آئی جی آپریشنز سے معافی مانگ لی

افضل مروت نے ڈی آئی جی آپریشنز سے معافی مانگ لی

شیر افضل مروت نے ڈی آئی جی آپریشنز علی رضا سے معافی مانگ لی

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما وممبر قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت اور ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد پولیس کے درمیان صلح ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے ڈی آئی جی اسلام آباد کیخلاف اپنے ریمارکس واپس لے لیے،شیر افضل نے سید علی رضا کے آفس جا کر معذرت کی اور گلے شکوے ختم کیے۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ میرے ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس کے بارے میں ادا کیے گیے جملے غیر مناسب تھے،میں اپنے الفاظ پر شرمندہ ہوں، اس وقت غصے میں ادا ہویے تھے،میں پولیس ریمانڈ میں تھا، مجھے اپنے الفاظ پر افسوس ہے جو علی رضا اور ان کے خاندان کیلئےدکھ کا باعث بنے، ہم نے ایک دوسرے کو گلے لگایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی آئی جی علی رضا ایک قابل اور محنتی آفیسر ہیں ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481