اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد ایئرپورٹ پر شکایات کیلئے کیو آرکوڈ سسٹم متعارف

اسلام آباد ایئرپورٹ پر شکایات کیلئے کیو آر کوڈ سسٹم متعارف

اسلام آباد ایئرپورٹ پر شکایات کیلئے کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کرادیا گیا۔

 

ایوی ایشن حکام کے مطابق مسافر شکایات درج کرنے کے لیے کیو آر کوڈ اسکین کرسکتے ہیں، کیو آر کوڈ ایئرپورٹ کے مختلف مقامات پر آویزاں کیا گیا ہے، شکایات اور تجاویز کے لیے ای میل اور ویب سائٹ بھی دستیاب ہیں۔

 

حکام کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے فیڈبیک اور شکایات کے نظام کو کیو آر کوڈ کے ذریعے اپ ڈیٹ کر دیا  گیا ہے جو دیگر موجودہ شکایات نظام کے ساتھ  ساتھ دستیاب ہے۔

 

حکام کا کہنا تھا کہ اقدام مسافروں کے ساتھ فوری رابطے کا موقع فراہم کرے گا  تاکہ شکایات کو مؤثر طریقے سے حل کیا جاسکے، کیو آر کوڈز کو مسافروں کی سہولت کے لئے ایئرپورٹ کے اہم مقامات پر نمایاں طور پر آویزاں کیا گیا ہے۔

 

یہ نظام صارف دوست انٹرفیس کے ساتھ بنایا گیا ہے تاکہ شکایات یا تجاویز کو آسانی سے درج کیا جاسکے، مسافر اپنی تجاویز یا شکایات درج کرنے کے لئے  ویب سائٹ https://islamabadairport.com.pk پر، "ای-شکایت” پر کلک کرکے بھی  "اپنی شکایت درج کرسکتے ہیں۔

 

مسافر شکایات کیلئے براہ راست  feedback.iiap@caapakistan.com.pk پر ای میل بھی کرسکتے ہیں اسی طرح پی اے کے کاؤنٹرز پر دستیاب شکایات رجسٹر میں دستی طور پر بھی شکایت درج کرائی جاسکتی ہیں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481