اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

طالبان وزیر خلیل الرحمان حقانی دھماکے میں جاں بحق

طالبان وزیر خلیل الرحمان حقانی دھماکے میں جاں بحق

افغانستان؛ طالبان وزیر خلیل الرحمان حقانی دھماکے میں جاں بحق

افغانستان میں وزارت مہاجرین کے دفتر پر ہونے والے مبینہ خودکش دھماکے میں وزیر خلیل الرحمان حقانی جاں بحق ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمان حقانی کے بھتیجے انس حقانی نے تصدیق کی ہے ان کے چچا دھماکے میں جاں بحق ہوگئے۔

58 سالہ خلیل الرحمان حقانی نیٹ ورک کے ایک سینئر رہنما تھے اور2021 میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد طالبان کی عبوری حکومت میں وزیر بنے۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکا وزارت کے دفتر میں ہوا جہاں وزیر خلیل الرحمان حقانی ایک اہم میٹنگ میں مصروف تھے۔

طالبان اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا گھیراؤ کرلیا۔ دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

تاہم افغانستان میں طالبان کے حکومت میں آنے کے بعد سے ایسی کارروائیوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔

کسی کو دھماکے کی جگہ جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ متعدد ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو طلب کرلیا۔ ہر طرف افرا تفری پھیل گئی۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481