اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شرپسند ٹولہ اپنی سازش میں ناکام ہوگیا، چوہدری شجاعت

شرپسند ٹولہ اپنی سازش میں ناکام ہوگیا، چوہدری شجاعت

 

گجرات: پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آج اداروں کا ایک پیج پر ہونا ملک و قوم کے لئے خوش آئند ہے، ایک شرپسند ٹولہ اپنی سازش میں ناکام ہوگیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کواپنی رہائش گاہ پر پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد کے ہمراہ آئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس وقت ملک کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے تاہم اس معاملے پر بات کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آج ملکی ادارے ایک پیج پر ہیں۔ اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور بہتر ورکنگ ریلیشن شپ سے قومی مسائل تیزی کے ساتھ حل کئے جاسکتے ہیں، اس سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی امور کو طے کرنے کے لئے اچھا طرز حکمرانی ضروری ہے اور اچھا طرز حکمرانی اداروں کے درمیان بہتر ورکنگ ریلیشن شپ سے ہی آتا ہے۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ایک مفاد پرست ٹولے نے ملکی صورتحال کو تباہ کرنے کے لئے بہت سے معاملات کو ایک ساتھ شروع کردیا، یہ لوگ ملکی وقار کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر داؤ پر لگانا چاہتے تھے مگر بعض محب وطن شخصیات نے حالات کو ٹھیک کرنے کے لئے عوام کو ایک نئی سوچ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ سوچ کامیاب ہوگی اور یہ ٹولہ اپنے مقاصد میں ناکام ہوگا۔ میں یہ بات خاص طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ محب وطن شخصیات نے اس ٹولے کے پیدا کردہ حالات پر قابو پالیا ہے۔

مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ یہ شخصیات اور دیگر محب وطن لوگ اداروں کو ایک پیج پر لے آئے جس کے نتیجے میں اس مفاد پرست ٹولے کو منہ کی کھانا پڑی۔ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان ہمارے ملک کی حفاظت کرتی ہیں۔ ہم انہیں اور ان کے ساتھ کھڑے جوڈیشنل اور سول اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481