اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بڑی خوش خبری ، 79 ہزار عازمینِ حج کامیاب  قرار 

خطبہ حج اردو سمیت 50 زبانوں میں نشر کرنے کا فیصلہ

 

وزارتِ مذہبی امور نے حج درخواست گذاروں کو بڑی خوش خبری  سنا دی۔

دس دسمبر تک درخواستیں جمع کروانے والے تمام 79 ہزار  عازمینِ حج کامیاب  قرار  دے دیے گئے جبکہ چند ہزار خالی نشستوں پر  پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستوں کی وصول جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق گذشتہ ایک ہفتہ کی توسیع کے دوران 10 ہزار سے زائد نئی درخواستیں جمع ہوئیں۔ عازمینِ حج کے اصرار پر چند ہزار خالی  نشستوں پر ’’پہلے آئیے پہلے پائیے ‘‘کی بنیاد پر درخواستوں کی وصولی جاری رکھنے کا فیصلہ   کیا گیا۔ حج کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستیں روکنے کا اعلان کیا جائے گا۔ وزارتِ مذہبی امور نے نئے حج درخواست گذاروں کو  ہدایت کی ہے کہ درخواست جمع کروانے کے بعد متعلقہ بینک سے کمپیوٹرائزڈ  رسیدضرور حاصل کریں۔

کمپیوٹرائزڈرسید پر درج تاریخ اور وقت کے حساب سے ’’پہلے آئیے پہلے پائیے ‘‘کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق سپانسرشپ حج سکیم بھی ’’پہلے آئیے پہلے پائیے ‘‘ کی بنیاد پرجاری رہے گی ۔ سرکاری کوٹہ مکمل ہونے پر حج واجبات کی دوسری قسط کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ ترجمان مزید کہا ہے کہ عازمینِ حج نئی ہدایات مثلا بقیہ حج واجبات کا شیڈول، تربیت  اور پروازوں کی اطلاع کے لیے اپنے سمارٹ فون پر ’’پاک حج موبائل ایپ ‘‘  کا استعمال لازمی کرین۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481